انتظار کی گھڑیاں ختم،کراچی کے بعد لاہور میںانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ (آج) سجے گا
لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم،کراچی کے بعد لاہور میںانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ (آج)ہفتہ سے سجے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام 6بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا۔ بارش کے باعث پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر ہونے کا امکان ہے،دونوں ٹیموں نے قذافی سٹڈیم میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کی ۔مہمان ٹیم نے ون ڈے کپتان تھریمانے کی جگہ مدوشنکااورراجاپکسے کوشامل کیاہے،قیادت ڈاسن شناکاکریں گے۔پاکستان ٹیم میں احمدشہزاد،عمراکمل اورفہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ،پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز 5، 7اور 9اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بھی سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت داسن شناکا سرانجام دیں گے۔سری لنکن ٹیم سے ون ڈے کپتان تھریمانے کی جگہ لہیرو مدوشنکا اور بھانوکاراجاپکسے کوشامل کیاگیاہے۔مدوشنکانے ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا ہے۔راجا پکسے ڈیبیوکریں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کی قیادت آل رانڈر ڈاسن شناکاکریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابقلاہور سمیت صوبے بھر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بارش کے حالیہ سلسلے کے باعث لاہور میں کھیلا جانے والا پہلا میچ متاثر ہوسکتا ہے۔مہمان ٹیم کیلئے کراچی کے بعد لاہور میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ہوٹل میں کسی غیر متعلقہ آدمی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیمیں پرعزم ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔ پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ہونگے اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلئے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے، بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین ،حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔