دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 92لاکھ63ہزار466ہوگئی

0 29

بیجنگ: جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمزسائنس وانجینئرنگکے مرکزنے دنیابھرمیں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسزکے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار24جون کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 92لاکھ63ہزار466تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 23 لاکھ47ہزار22مصدقہ کیسز کیساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل11لاکھ45ہزار906مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے روس 5لاکھ98ہزار878 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔بھارت میں4لاکھ56 ہزار183مصدقہ کیسز ہیں برطانیہ میں3لاکھ7ہزار682 مصدقہ کیسز پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ 60ہزار810اور چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 50ہزار767تک پہنچ گئی ہے ۔سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ46ہزار752اور اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ38ہزار833تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد85ہزار99ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.