بلوچستان حکومت نے عوام کے عین امنگوں کے مطابق عوام دوست اور مثالی بجٹ پیش کرکے صوبے کی تعمیروترقی اور خوشحالی کی نئی بنیاد ڈالی ہے ،حاجی محمد خان لہڑی
ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی مشیر محنت وافرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے عوام کے عین امنگوں کے مطابق عوام دوست اور مثالی بجٹ پیش کرکے صوبے کی تعمیروترقی اور خوشحالی کی نئی بنیاد ڈالی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیارزندگی بہتری لانے کے لیے تمام علاقوں کو یکساں طور پر بلاتفریق فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ،نئے سال بجٹ میں پٹ فیڈر کینال کی ڈی سیلٹنگ کے لیے 500 ملین مختص کئے گئے ہیں نہری سسٹم کی بحالی سے نصیرآباد میں مذید زراعت کا شعبہ فروغ پائیگا میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے نصیرآباد ترقی اور خوشحالی کی منزل طے کریگی ۔ صحافیوں سے خصوصی گفتگو میںحاجی محمد خان لہڑی کا کہنا تھا کہ ان کے حلقہ انتخاب میں ایک سو کلو میٹر کے قریب سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایاگیا ہے جس سے علاقے کے عوام مستفید ہورہے ہیں نئے بجٹ میں بھی حلقہ انتخاب کے لیے ایری گیشن، زراعت،مواصلات، تعلیم ور آبنوشی،صحت انرجی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کے لیے کروڑوں روپے کے خطیر فنڈز مختص کیئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے جس کے لیے عملی طور پر بلاتفریق اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیئے جارہے ہیں فیض آباد ٹو ڈی ایم جمالی میگا منصوبہ کو بھی اسی سال مکمل کیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ عوام سے جو وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جارہا ہے نصیرآباد کو ترقی یافتہ بنانا اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔