ڈیرہ مراد جمالی‘موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پرفا ئرنگ ، 2 افراد شدید زخمی

0 31

ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے علاقے منجھوشوریٰ کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پرفا ئرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے منجھو شوری تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز بھی 2 افراد ڈیرہ مراد جمالی سے تمبو جارہے تھے کہ منجھوشوری تھانہ کے حدود عزیز آباد کے قریب مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی بلکہ واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے رمیش اور ندیم نا می افراد کو رزخمی کر دیا زخمیوں میں سے ایک شخص ندیم کو تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.