بلو چستان ہا ئی کو رٹ نے جامعات کو آن لائن کلاسز کی مدت میں فیسز کی وصولی سے روک دیا

0 25

کو ئٹہ:  بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جامعات کو آن لائن کلاسز کی مدت میں فیسز کی وصولی سے روک دیا ، بنچ نے آن لا ئن کلاسز سے متعلق وضاحت کے لئے ہائیرایجوکیشن ، محکمہ تعلیم بلوچستان کے متعلقہ حکام اور جامعات کے وائس چانسلر زکو بھی اگلی سماعت پر طلب کرلیاہے ۔ سما عت کے دوران رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی اور سیکرٹری تعلیم بھی عدالت کے روبرو پیش ہو ئے ۔ گزشتہ روز بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جا نب سے دا ئر آ ئینی درخواست کی سما عت کے دوران درخواست گزار ان کے وکیل میر عطااللہ لانگو ایڈووکیٹ نے مو قف اختیار کیا کہ صوبے کے 84فیصد علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں، انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولیات کے بغیر آن لائن کلاسز بے سود ہیں،اس لئے عدالت اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو طلب کر کے وضاحت طلب کرے، عدالت نے آن لا ئن کلاسز سے متعلق وضاحت کے لئے ہائیرایجوکیشن ، محکمہ تعلیم بلوچستان کے متعلقہ حکام اور جامعات کے وائس چانسلر زکواگلی سماعت پر طلب کرتے ہو ئے جامعات کو آن لائن کلاسز کی مدت میں فیسز کی وصولی سے بھی روک دیاہے آئینی درخواست کی اگلی سما عت 30جون کو ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.