فواد چودھری کا انٹرویو، وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو متنازع بیانات سے روک دیا

0 28

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے تمام کابینہ اراکین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آئندہ کوئی متنازع بیان نہ دیا جائے۔ فواد چودھری نے اجلاس میں بیان سے متعلق وضاحت دی کہ میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ماضی میں ہونے والی صورتحال پر بات کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس فواد چودھری کے گزشتہ روز بیان کا ذکر کیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے فواد چودھری کے بیان کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو گفتگو میں احتیاط اور اتحاد قائم رکھنے کی ہدایت کی۔ کابینہ اجلاس میں بعض وزرا اور مشیروں کی کارکردگی پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اسد عمر، عبدالرزاق داد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ کابینہ کے اندر سے لوگ سازشیں کر رہے ہیں۔ یہاں گیم ہو رہی ہے، ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کابینہ میں کچھ کہا جاتا ہے اور باہر کچھ اور کہتے ہیں۔ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ہم وزیراعظم بن چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.