چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دے دی

0 31

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنزکی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزچیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق سیشن جج خضرحیات سمیت دیگر افراد کے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری دے دی گئی۔نیب اعلامیہ کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کیخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 5 انکوائریاں شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی نعیم انور، سلیم خالد محمود اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دینے کے علاوہ میسرز فاطمہ گروپ آف کمپنیز کی انتظامیہ ، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ای ڈی او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر فضل ، رکن قومی اسمبلی احسن الحق باجوہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور اہلکاران کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔ تمام افراد کیخلاف انکوائری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کے لیے نیب سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.