کراچی، لاک ڈاؤن والے علاقوں کے رہائشی ملازمین کو چھٹیاں لینے کی ہدایت

0 35

کراچی:  کمشنر کراچی نے لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رہنے والے سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کو چھٹیاں لینے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کسی کو بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی لہٰذا متاثرہ علاقوں کے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین لاک ڈاؤن تک چھٹیاں لیں۔گزشتہ روز کراچی کے تمام اضلاع میں زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا جو 2 جولائی تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.