کرک ،زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

0 30

کرک :  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر ونگ نے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کے مطابق ملزم انعام اللہ نجی کلینک میں انیستھیزیا ٹیکنیشن تھا۔کلینک کے مالک کے مطابق خواتین کی دوران ڈیلیوری ویڈیوز بنانے کا علم ہونے پر ٹیکنیشن کو نوکری سینکال دیا تھا جس پراْس نے ویڈیو کیذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے حکام کاکہناہے کہ ملزم سے 42ویڈیو ز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج اور تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.