کوئٹہ کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ
کوئٹہ : شہر کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ محکمہ داخلہ کے اجلاس میں کیاگیا جس کیلئے محکمہ صحت سے شہر میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا ڈیٹا اور تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں کیسکو، سوئی گیس کمپنی، واسا اور پی ٹی سی ایل کو متعلقہ علاقوں میں مطلوبہ سہولیات کی دو ہفتے تک مکمل فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔کورونا وائرس آپریشن سینٹر کی جانب سیکوئٹہ میں ابتدائی طورپرکورونا سے زیادہ متاثرہ 20 یونین کونسلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔شہر کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اطلاق آئندہ دو روز میں کیاجائیگا۔