ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہاکہ دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کی حکومت بھرپور انداز میں مدد کر رہی ہے

0 28

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہاکہ دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کی حکومت بھرپور انداز میں مدد کر رہی ہے تاکہ شہداء کے ورثاء کو مالی مشکلات سے نجات دلائی جا سکے بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے لوگ انسانیت کے قاتل ہیں جنہوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کراپنے بزدلانہ فعل کا ثبوت دیا ہے وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے پاکستانی قوم نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا سینہ سپرد ھو کر مقابلہ کیا اور انھیں شکست سے دوچار کیا ہے حکومت ایسے افراد کے خلاف موثر انداز میں کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کے ورثاء کی مالی امداد کو بھی یقینی بنا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہشت گردی میں شہید ہونے والے ورثا میں حکومت کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جلیل احمد بابو محمد یعقوب موجود تھیڈ پٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی بس اڈا میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے عبدالغنی ولد سومر خان جونیجو جعفر ایکسپریس ٹرین میں شہید ہونے والی نوربانو اور سادیہ بنت گلاب خان سمیت اٹھارہ سے زائد شہداء اور زخمیوں کے ورثاء میں چیک تقسیم جارہی ہیں شہید ہونے والوں کے ورثا کو فی کس پندرہ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے ورثاء کو دو دو لاکھ روپے کی چیکس تقسیم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا نہتے معصوم شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں گی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے ورثاء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی مالی امداد کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.