ڈیکسامیتھازون زندگی بچانے والی دوا کے طور پر سامنے آئی، ڈاکٹر عطاء الرحمان
اسلام آ باد : معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے ڈیکسامیتھازون زندگی بچانے والی دوا کے طور پر سامنے آئی، یہ دوا انسانی جسم کے مدافعتی نظام کی جانب سے خارج کردہ مضر مادوں کو قابو کرتی ہے اور سوزش کم کرتی ہے، جو کورونا کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چیئرمین پرائم منسٹر نیشنل ٹاسک فورس آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کورونا کے علاج کیلئے ڈیکسامیتھازون نامی دوا کی آزمائش بہت بڑی پیش رفت ہے، پاکستان میں دیگر بیماریوں کے لئے پہلے ہی سے اس دوا کا استعمال ہورہا ہے۔ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ انیس سوستاون میں تیار کی جانی والے ڈیکسامیتھازون انسانی جسم کے مدافعتی نظام کی جانب سے خارج کردہ مضر مادوں کو قابو کرتی ہے اور سوزش کم کرتی ہے، جو کورونا کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈیکسامیتھازون زندگی بچانے والی دوا کے طور پر سامنے ا?ئی جبکہ کوروناسے بچاؤکی ویکسین رواں سال کے ا?خر یا ا?ئندہ سال متوقع ہے۔