غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار پوسٹ ماسٹر کوئٹہ در محمد رئیسانی اور عبدالمجید کا مزید جسمانی ریمانڈ کے لئے ملزمان کو احتساب عدالت پیش کیا

0 34

کو ئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار پوسٹ ماسٹر کوئٹہ در محمد رئیسانی اور عبدالمجید کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے ملزمان کو احتساب عدالت پیش کیا۔ احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی نے نیب کی استدعا پر ملزمان کے ریمانڈ میں 11 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کر دیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر کیو ڈے اے کے کرپٹ افسران سے مل کر نہ صرف عوام کی سہولت کے لئے مختص کی گئی زمین کو غیر قانونی طور پر رہائشی پلاٹ میں تبدیل کروایا بلکہ بغیر اشتہار کے وہی پلاٹ اپنے نام اونے پونے داموں منتقل کروائے۔ یاد رہے کہ یہ پلاٹ مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کئے گئے،جن پر بعد ازاں کمرشل پلازے تعمیر کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.