کراچی کے بعد لاہور میںانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ (کل)سے سجے گا

0 30

لاہور: کراچی کے بعد لاہور میںانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ (کل)ہفتہ سے سجے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹیمیچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، دونوں ٹیمیں(آج)جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ،پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹیمیچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد لاہور پہنچ گئی۔ سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا، سیریز جیتنے پر تمام کھلاڑی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کئے گئے تینوں کھلاڑی احمد شہزاد ، عمر اکمل اور فہیم اشرف پہلے سے ہی لاہور میں موجود ہیں ۔قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز 5، 7اور 9اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق دونوں ٹیمیں 4اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بھی سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت داسن شناکا سرانجام دیں گے۔مہمان ٹیم کیلئے کراچی کے بعد لاہور میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ہوٹل میں کسی غیر متعلقہ آدمی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیمیں پرعزم ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہونگے۔ پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ہونگے اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلئے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے، بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین ،حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.