جنید خان کو عاشقی 2 کی آفر قبول نہ کرنے پر پچھتاوا

0 36

کراچی :  پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم عاشقی 2 کی پیشکش قبول نا کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔ جنید خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں 2013 کی بالی وڈ فلم عاشقی 2 کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مہیش بھٹ کو عاشقی 2 کے لیے پاکستان سے اداکار چاہیے تھا جس کے لیے انہوں نے ایک آن لائن مقابلہ کیا، انہیں فلم کے لیے ایسا اداکار چاہیے تھا جسے بھارت میں کوئی نہ جانتا ہو، ساتھ ہی اسے اداکاری اور گلوکاری دونوں آتی ہوں، اس لیے مجھے فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔ جنید خان نے مزید بتایا کہ جب میں نے بعد میں فلم دیکھی تو افسوس ہوا کیونکہ یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا مہیش بھٹ کی پروڈکشن تھی ساتھ ہی فلم کے گانے بھی بے حد زبردست تھے۔واضح رہے کہ بالی وڈ فلم عاشقی 2 2013 کی مقبول فلم تھی جس میں اداکارہ شردھا کپور نے ڈیبیو دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.