سری لنکا کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی

0 37

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے سری لنکا کے خلاف 16رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں تجربہ کار عمر اکمل اور احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرفراز احمد کوکپتان برقراررکھا گیا ہے۔قومی ٹیم ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سرفراز احمد کو کپتان اور بابراعظم کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ون ڈے ٹیم میں شامل عابد علی، امام الحق اور محمد رضوان کی جگہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور فہیم اشرف کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز اور محمد عامر شامل ہیں۔ شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض بھی 16رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انجری کے باعث امام الحق کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا، بائیں ہاتھ کے اوپنر انجری کے باعث تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.