مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد صائم ایوب کا کیریئر کے حوالے سے بڑا فیصلہ

0

صائم ایوب کا کرکٹ سے دل اچاٹ ہونے لگا، انہوں نے خود پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ کچھ عرصے کھیل سے دور رہنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیٹر ذہنی طور پر مضبوط ہو کر ہی کھیل میں واپس آئیں گے۔ صائم ایوب ان دنوں کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں، ناقص کارکردگی کے سبب انہیں قومی اسکواڈ سے بھی باہر کیا جا چکا، صائم نے ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے گریز کیا، سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صائم نے پی سی بی سے خود کہا ہے کہ وہ فی الحال نہیں کھیل سکتے اور ون ڈے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ سے کرکٹ میں واپسی کا ارادہ ہے، وہ ذہنی طور پر مزید مضبوط ہونا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کیریبیئن لیگ میں سنچری کی بنیاد پر صائم ایوب کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کھیلنے کیلیے طلب کیا گیا تھا مگر وہ دونوں اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے جس سے اعتماد کم ہو گیا۔

مزید ناکامیوں کے بعد ون ڈے ٹرائنگولر سیریز کی ٹیم سے بھی انہیں باہر کر دیا گیا تھا، اس وقت کہا گیا کہ وہ ڈومیسٹک میچز کھیل کر فارم بحال کریں گے لیکن صائم ایوب نے ایسا نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.