ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کے ایک مخصوص گروپ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں: رضا ربانی

0

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کے ایک مخصوص گروپ کے طرز عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم آرٹیکل239/4 میں صوبائی حدودمیں تبدیلی کے وضع کردہ طریقہ کارکا متبادل نہیں، ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کےایک مخصوص گروپ کےطرزعمل کی مذمت کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے ریفرنڈم کےنتائج حق میں آئےتو انہیں عدالت میں توثیق کےلیے پیش کیاجائےگا، ایسا کرنا پارلیمان کی خودمختاری مجروح کرنے اور صوبائی اسمبلی کے آئینی اختیارات پر قدغن کے مترادف ہوگا۔

رضا ربانی کے مطابق کوئی عدالت آئین میں ایسی تشریح شامل نہیں کرسکتی جو اس میں موجود نہ ہو، کوئی عدالت نہ ہی آئین کو ازسرِنو تحریرکرسکتی ہے، کوئی عدالت ایسا کرتی ہےتو وہ آئینی طریقہ کار اورصوبائی اسمبلی کےآئینی حق کو مجروح کرناہوگا۔

رضاربانی کا مزید کہنا تھا کہ ایسا اقدام آئینِ پاکستان کے بنیادی اصول کو تبدیل کرنے کے مترادف ہوگا، کیا ہمارا موجودہ نظام اس نوعیت کے انحراف کا متحمل ہوسکتا ہے؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.