اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
پی سی بی کے مطابق فرحان یوسف ایشیا کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران فرحان یوسف کی قیادت میں عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں جبکہ ٹیم میں دو وکٹ کیپر عبدالقادر اور حمزہ ظہور کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی انڈر 19 ٹیم میں احمد حسین اور حسنین عباس ڈار آل راؤنڈ جبکہ محمد حذیفہ اور نقاب شفیق سپن بولنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ فاسٹ باؤلرز میں علی رضا، عبدالسبحان، محمد صیام اور رضوان اللہ شامل ہیں۔
