اسرائیل غزہ میں مسلسل نسل کشی کا مرتکب، مغربی کنارے میں صورتحال سنگین: اقوام متحدہ
یو این رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، اسرائیلی فوج جان بوجھ کر فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال انتہائی سنگین ہوئی، 2008 سے اکتوبر 2023 تک مقبوضہ مغربی کنارے میں فضائی حملوں سے صرف 6 فلسطینی شہید ہوئے، اکتوبر 2023 سے ستمبر 2026تک اسرائیلی فضائی حملوں میں 254فلسطینی شہید ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج فسلطینیوں کو قومیت، نسل، جنس اور عمر کی بنیاد پر نشانہ بنارہی ہے، اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکار فلسطینیوں کے خلاف حملے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کر رہے ہیں
