نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا 78واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے

0

اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی، تقریب میں شہید کی عظیم قربانی اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ و بحریہ نے شہید نائیک سیف کو خراج عقیدت پیش کیا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے بھی نائیک سیف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق 1948 کی جنگ میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے پیر کلیوا کی اہم دفاعی چوٹی کا بہادری سے دفاع کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید حملوں کے باوجود نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ثابت قدم رہے، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی پاک فوج کی جرأت اور استقامت کی علامت ہے، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اپنے شہداء کی قربانیوں کا ہمیشہ مقروض رہے گا، شہداء کی قربانیاں مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت کی راہ روشن کرتی رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.