برطانیہ میں طوفان، 57 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم
برطانیہ میں طوفان بیلو کے باعث 57 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے، شمالی علاقوں کو طوفان بیلو نے متاثر کر دیا، تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تیز ہواؤں کی شدت برقرار ہے، عنبر وارننگ اتوار رات 9 بجے تک نافذ ہے، اسکاٹ لینڈ کے جزیرے ٹائرے میں ہوا کی رفتار 82 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
گریٹر مانچسٹر، لنکا شائر اور کمبریا میں طوفان بیلو کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی، برطانیہ میں شدید موسم کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں۔
برطانیہ میں طوفان بیلو کے باعث شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی، طوفان بیلو رواں موسم کا دوسرا طوفان ہے، اتوار کی صبح شدت عروج پر تھی، برطانیہ کے ساحلی علاقوں میں ہوا کے جھکڑ 80 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی۔
