استنبول میں پاکستان سمیت 7 ملکی اجلاس، خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

0

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ریجنل فور ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت تعمیری سفارت کاری، علاقائی تعاون اور تنازعات کے پر امن حل کے عزم کا اظہار ہے۔

 

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کی دعوات پر اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں پاکستان ، ترکیہ ، سعودی عرب اور مصر شامل ہیں۔

 

ریجنل فور اجلاس کے بعد برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی شرکت سے یورپین تھری اجلاس ہوگا، ریجنل فورپلس E-3 فارمیٹ میں ساتوں ممالک کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط سفارتی حکمت عملی پر غور ہوگا، علاقائی امن و استحکام کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ محمد اسحاق ڈار اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.