اگر ٹائیگر کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے: سنیل شیٹی

0

بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں سنیل شیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا ٹائیگر اور جیکی دادا سے محبت کرتی ہے اور اگر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوسکتا ہے تو یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر کھیلوں اور ورزش پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ہوا لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے محفوظ رہنا انتہائی اہم ہے، میرے لیے جیکی دادا بچپن کے دوست ہیں اور میں بس یہی امید کرتا ہوں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے، مجھے اس بات کا بھی اطمینان ہے کہ ٹائیگر خود خیریت سے ہیں، ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے تھے جو اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ دو روز قبل ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا تھا جب وہ فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے تھے جب کہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.