کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ٹیم ایس ڈی او داد کریم بلوچ کی سربراہی میں جیوانی میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کے لیے روانہ ہوئی

14

گوادر/جیوانی: کمشنر مکران قادر بخش پرکانی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ٹیم ایس ڈی او داد کریم بلوچ اور انجینئر ساجد سخی کی سربراہی میں جیوانی میں ہنگامی بنیادوں پر پانی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کے لیے روانہ ہوئی۔دورے کے دوران ایس ڈی او داد کریم بلوچ اور انجینئر ساجد سخی نے پانی کی سپلائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ٹیم نے موقع پر موجود واٹر باؤزرز کے ذریعے فراہم کیے جانے والے پانی کی مقدار اور معیار (کوالٹی) کو چیک کیا، جبکہ ٹینکروں کی ٹرپ شیٹس اور اسٹیک ہولڈرز کے دستخط بھی باقاعدہ طور پر تصدیق کیے۔متعلقہ انجینئرز نے بتایا کہ شام تک اسٹوریج ٹینک میں خاطر خواہ مقدار میں پانی جمع کر لیا گیا ہے، جس کے بعد شہر کو مختلف برانچوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیوانی میں جاری آبی بحران سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ اور بروقت اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

Comments are closed.