پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت – پاکستان فوج کا بھرپور اور مؤثر جواب

15

راولپنڈی، 12 اکتوبر 2025:
افغان طالبان فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے واقعات کے بعد پاکستان فوج کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان فوج نے مختلف محاذوں پر افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں برابچہ، انگور اڈہ، چمن

اور کُرم کے سامنے شپولا ہلا پوسٹ شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، برابچہ سیکٹر میں افغان طالبان کی 2nd بٹالین ہیڈکوارٹر، جو 1st بریگیڈ سے منسلک تھی، کو کامیاب اسٹرائیک کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہ مقام خارجی دہشت گردوں اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ عناصر کے لانچنگ پوائنٹ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ کارروائی کے نتیجے میں درجنوں افغان طالبان اور خارجی دہشت گردوں کے بھاری جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسی طرح، انگور اڈہ کے مقابل افغان طالبان کی ایک پوسٹ مکمل طور پر تباہ کر دی گئی جبکہ چمن سیکٹر میں مؤثر جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان

اور خارجی عناصر اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہوئے۔
جاری ویڈیو فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان طالبان اور خارجی عناصر اپنی پوزیشنز چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پاکستانی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں انگیج کیا۔

علاوہ ازیں، کرم کے قریب شپولا ہلا پوسٹ کو بھی مؤثر نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پوسٹ مکمل طور پر تباہ اور افغان طالبان کو شدید نقصان اٹھانا

پڑا۔
ویڈیو میں واضح طور پر پوسٹ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی مؤثر انداز میں جاری ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.