پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور اور مؤثر جواب

17

راولپنڈی، 11 اکتوبر :
افغان فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے مختلف مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان آرمی کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان فورسز کو متعدد مقامات پر شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔

پاکستانی فوج کی فوری، بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی نے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیے ہیں جبکہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

Comments are closed.