یونیورسٹی آف تربت کا بجٹ منظور، آمدنی میں اضافے کیلئے تجارتی منصوبوں پر غور
16ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں شفاف مالی انتظام اور پائیدار ترقی پر زور۔
تربت – 11 اکتوبر 2025:
یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی صدارت میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 16واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال 2024-25 کا اصل اور 2025-26 کا مجوزہ بجٹ منظور کیا گیا۔ اجلاس میں فیس اسٹرکچر، میڈیکل پالیسی اور یونیورسٹی کی اراضی کے تجارتی استعمال پر غور کیا گیا تاکہ آمدنی کے ذرائع میں اضافہ ہو۔ ڈاکٹر گل حسن نے کہا کہ شفافیت اور مالی استحکام یونیورسٹی کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔
Comments are closed.