گلگت بلتستان میں توانائی اصلاحات پر خصوصی توجہ، ایمان شاہ کی سیکریٹری برقیات صفدر خان سے ملاقات

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گلگت، 20 اکتوبر: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے سیکریٹری برقیات صفدر خان سے ملاقات کی جس میں خطے میں توانائی کے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایمان شاہ نے کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے مؤثر استعمال، نئے پاور منصوبوں کی بروقت تکمیل اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بین الادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے۔

سیکریٹری برقیات صفدر خان نے معاونِ خصوصی کو محکمے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد منصوبے آخری مراحل میں ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد میں توانائی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

Comments are closed.