جھل مگسی میں غیر قانونی کوچز کے خلاف کارروائی، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں بند کرنے کا انتباہ

16

جھل مگسی (20 اکتوبر) — صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ اور سیکرٹری پی ٹی اے وحید شریف عمرانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ریونیو پی ٹی اے حاجی جان محمد حسنی نے جھل مگسی نیشنل ہائی وے پر کوچز و ویگنوں کی چیکنگ کی۔
متعدد گاڑیوں کے پاس روٹ پرمٹ نہ ہونے پر سخت نوٹس جاری کیے گئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بغیر کاغذات گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور آئندہ ایسی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی۔

Comments are closed.