ڈیرہ اللّٰہ یار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سولر سسٹم کی تنصیب مکمل، افتتاح کر دیا گیا

16

جعفرآباد (20 اکتوبر) — پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی انجنیئر عبدالمجید بادینی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللّٰہ یار میں سولرائزیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کی تنصیب بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔

انجنیئر بادینی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے، اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.