پنجگور فائرنگ واقعہ صوبے کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے: نسیم الرحمان ملاخیل

16

کوئٹہ (20 اکتوبر) — صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے پنجگور میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات صوبے میں امن اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس افسوسناک واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.