وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی میاں عامر محمود کے گھر آمد، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
لاہور۔18اکتوبر :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ ہفتہ کو یہاں پنجاب گروپ /دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کے گھر گئے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین
Comments are closed.