پسنی میں ماہی گیروں کے تنازعے کا حل

18

گوادر: تحصیل پسنی کے دو ماہی گیر گروپوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی بھی موجود تھے۔

اس تنازع میں مقامی اور غیر مقامی ماہی گیروں کے اختلافات شامل تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بات چیت اور باہمی اتفاق سے مسئلہ حل کیا جائے گا تاکہ سمندر دوبارہ ماہی گیری کے لیے کھولا جا سکے اور عام ماہی گیروں کے روزگار کو تحفظ حاصل ہو۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ تمام فیصلے انصاف، میرٹ اور مساوات پر مبنی ہوں گے اور انتظامیہ اس مسئلے کو جلد امن و صلح کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.