واپڈا مانیٹرنگ ٹیم کا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا پانچ روزہ معائنہ، تعمیراتی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
چلاس، 17 اکتوبر:
واپڈا کی مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس (M&S) ٹیم نے جنرل منیجر سید طالب حسین نقوی کی سربراہی میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا پانچ روزہ تفصیلی دورہ مکمل کیا۔
اس دورے کا مقصد مین ڈیم اور دیگر منصوبہ جاتی سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار، معیار اور تکنیکی تقاضوں کا جائزہ لینا تھا۔
ٹیم نے پلانٹس، لیبارٹریز، پریفری روڈ، ری سیٹلمنٹ زونز، ماڈل ویلیج، اور اعتماد سازی کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔
پراجیکٹ کے چیف انجینئرز، کنسلٹنٹس، اور کنٹریکٹرز نے ٹیم کو جاری کام کی پیشرفت، معیار، اور اہداف کے حصول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ایم اینڈ ایس ٹیم میں چیف انجینئر عبدالحلیم میمن، ڈائریکٹر مسرت اکرام، اور ایکسئینز جیند انور و عدیل ممتاز گوندل شامل تھے۔
ٹیم نے مجموعی طور پر تعمیراتی معیار اور پراجیکٹ کے اہداف کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments are closed.