وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

20

اسلام آباد۔15اکتوبر:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کواپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آغا سراج درانی نے بطور سپیکر سندھ اسمبلی اہم خدمات سر انجام دیں،ان کی سیاسی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Comments are closed.