وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے

18

اسلام آباد۔14اکتوبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دورہ مصر کے بعد وطن واپس آتے ہی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو اپنے دورہءمصر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاءنے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ وزیر اعظم نے اپنی انتھک محنت سے پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک انتہائی اہم مقام دلایا ہے

Comments are closed.