گوادر میں زمینوں کے تنازعات حل کرنے کے لیے اہم اجلاس

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر، 14 اکتوبر —
ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی زیر صدارت زمینوں کے اوورلیپ اور تنازعات کے حل کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لینڈ ریونیو یونس مینگل، اے ڈی سی ریونیو بوہیر دشتی، تحصیلدار اکبر بلوچ، منیر بلوچ، نائب تحصیلدار حاجی جاوید سمیت ریونیو افسران شریک تھے۔

ڈائریکٹر لینڈ ریونیو نے متنازعہ زمینوں کی تفصیلات اور وجوہات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام تنازعات شفاف انداز میں جلد حل کیے جائیں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

Comments are closed.