زیارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

زیارت، 14 اکتوبر —
ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان داور کی زیر صدارت زیارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میجر عامر، ڈی پی ڈی صغیر احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر بلوچ، ایکسین شاہک گشکوری، ایس ڈی او عبدالقادر دمڑانے سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں جاری منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور بروقت تکمیل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد میں اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

Comments are closed.