لورالائی میں انسداد پولیو مہم کی مؤثر نگرانی، ضلعی انتظامیہ سرگرم

14

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لورالائی، 14 اکتوبر:
ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دن فیلڈ میں موجود ٹیموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی، حاضری اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر میختر یحیی خان کاکڑ نے بھی دوسرے دن مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گھر گھر جا کر بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کیے تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ فیلڈ میں ایمانداری سے کام کرنے والے ورکرز حقیقی ہیرو ہیں۔ والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

Comments are closed.