اے پی پی اور ضلعی انتظامیہ کا ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرنے پر اتفاق

16

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اوستہ محمد (14 اکتوبر) — ڈپٹی کمشنر میر رزاق خان خجک سے اے پی پی کے بیورو چیف نظر محمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور میڈیا کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ بیورو چیف نظر محمد نے کہا کہ اے پی پی عوام کو مصدقہ معلومات فراہم کرنے اور حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Comments are closed.