گوادر پورٹ کی عالمی سطح پر پذیرائی، دوشنبہ انویسٹمنٹ فورم میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی

14

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گوادر/دوشنبہ (14 اکتوبر) — چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کی قیادت میں پاکستانی وفد نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں جاری دوشنبہ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی۔ یہ تین روزہ فورم (14 سے 16 اکتوبر) گوادر پورٹ کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیش کرنے کا اہم موقع ثابت ہوا۔

عالمی سرمایہ کاروں نے گوادر کو پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت ایک اسٹریٹجک گیٹ وے قرار دیا اور فری زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع، 23 سالہ ٹیکس چھوٹ اور مراعات سے متعلق بریفنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

چیئرمین نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر اب وعدے سے بڑھ کر حقیقت بن چکا ہے اور مستقبل قریب میں خطے کا مرکزی تجارتی و لاجسٹک حب بننے کی سمت بڑھ رہا ہے۔ دوشنبہ فورم میں گوادر کو ملی پذیرائی بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔

Comments are closed.