بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بی بی او آئی ٹی کے مؤثر اقدامات، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ

15

کوئٹہ (14 اکتوبر) — بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ   کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ادارے نے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، جن کے نتیجے میں صوبے کی معاشی ترقی کی رفتار میں نمایاں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ بی بی او آئی ٹی نے مختلف صنعتی و تجارتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے، جس کے مثبت اثرات معیشت پر نمایاں ہو رہے ہیں۔

بلال خان کاکڑ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ون ونڈو آپریشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ انہیں تمام سہولیات ایک ہی مقام پر میسر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مسلسل رابطے میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زونز کے قیام اور موجودہ زونز کی توسیع پر کام جاری ہے، جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ بلوچستان حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.