منگولی پولیس کی کامیاب کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان گرفتار

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیر آباد (نامہ نگار)

ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن (ر) عاصم خان اور ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب دو روپوش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی ایس پی و ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد شمن سولنگی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ منگولی سب انسپکٹر محمد عمر اعوان، سب انسپکٹر نور محمد بگٹی، کانسٹیبل غلام نبی عمرانی اور دیگر اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مختیار احمد اور محمد حسن اقوام مگسی شامل ہیں۔

مزید قانونی کارروائی منگولی پولیس کے زیرِ عمل ہے۔

Comments are closed.