جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالمالک ہانبھی انتقال کر گئے

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیر آباد (نامہ نگار)
جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالمالک ہانبھی بقضائے الٰہی انتقال کر گئے۔
مرحوم عبدالوہاب، عبدالرازق اور عبدالحمید ہانبھی کے والد جبکہ بابو کوڑا خان ہانبھی (ایجوکیشن کلرک) اور حافظ سنھڑاں خان ہانبھی (ہیڈ محرر پولیس تھانہ منگولی) کے چچا تھے۔
نمازِ جنازہ میں علاقے کے معززین، شہریوں اور دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے صدر عبدالرزاق بنگلزئی، سینئر نائب صدر علی جان منگی اور دیگر ممبران نے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments are closed.