منجھو شوری میں دکان کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے اور کھاد چوری

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیر آباد (نامہ نگار)
منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود شووی مین بازار کے قریب نامعلوم چوروں نے عبدالمجید رند کی کھاد کی دکان کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور کھاد کی بوریاں چرا لیں۔
ذرائع کے مطابق چور 3 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی، 26 بوریاں سونا یوریا، اور 7 بوریاں سرسبز کھاد لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.