نصیرآباد: زیرِ تعمیر پلوں کی تاخیر پر ایگزیکٹیو انجینئر روڈز عبدالرحمن کاکڑ برہم

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیر آباد (نامہ نگار)
ضلع نصیرآباد کے علاقے پیروپل میں پٹ فیڈر کینال اور ٹیپل شاخ پر زیرِ تعمیر پلوں کی عدم تکمیل پر ایگزیکٹیو انجینئر روڈز عبدالرحمن کاکڑ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے موقع پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو جلد از جلد منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
ایگزیکٹیو انجینئر نے واضح کیا کہ حکومت کے جاری منصوبے عوامی سہولت کے لیے ہیں، ان میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پلوں کی تعمیر مکمل ہونے سے عوام کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے وارننگ دی کہ اگر منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہ کیا گیا تو متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.