ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، خالد مقبول صدیقی

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیر آباد (نامہ نگار)
وفاقی وزیر تعلیم و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر میر امداد حسین مری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ایم این اے سید امین الحق اور مرکزی کمیٹی کے رکن ارشاد ظفیر بھی شریک تھے۔
اس موقع پر میر امداد حسین مری نے صوبے میں تنظیمی امور پر بریفنگ دی، جبکہ نصیرآباد ڈویژن سمیت صوبے کے عوامی و سماجی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم، صحت، روزگار، پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ایم کیو ایم پاکستان ان مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔
میر امداد حسین مری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ایم کیو ایم پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اور پارٹی عوامی خدمت کے سفر کو مزید فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.