بلوچستان ٹیپ بال اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان ایم او یوپر دستخط
کوئٹہ، 9 اکتوبر 2025: بلوچستان ٹیپ بال اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) بلوچستان کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ تقریب بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی جس میں ریجنل کمانڈر اے این ایفبلوچستان یوسف ملک نے بھی شرکت کی اور کہا کہ یہ شراکت نوجوان نسل کے لیے خوش آئند ہے۔
بلوچستان ٹیپ بال کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم نے کہا کہ یہ تعاون صوبے میں کھیل کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر منتخب کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاء نے اس اقدام کو بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی امید قرار دیا۔
Comments are closed.