تربت یونیورسٹی کے طلبہ کے اعزاز میں کیچ کلچرل فیسٹیول کے بعد پروقار تقریب

18

تربت، 9 اکتوبر 2025: کیچ کلچرل فیسٹیول میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔

فیسٹیول کے انٹرپرینیوریل مقابلے میں “ورک اِن پروجیکٹ” نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ “فوڈ سرپلس ایپ” دوسری پوزیشن پر رہی۔ وائس چانسلر نے طلبہ کو تخلیقی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کی تاکید کی اور مختلف یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرامز میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

Comments are closed.